اسلام آباد : پاکستان افغانستان میں امن عمل کے لیے معاون کردار ادا کر رہا ہے، زید حامد کی گرفتاری پر سعودی حکام سے رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 12:45

اسلام آباد : پاکستان افغانستان میں امن عمل کے لیے معاون کردار ادا کر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کے لیے معاون کردار ادا کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ چین بھی افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس سے متعلق مشاورت بھی کی جا رہی ہے.

(جاری ہے)

زید حامد سے متعلق قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ زید حامد کی گرفتاری سے متعلق پاکستانی سفارتخانہ سعودی حکام سے رابطے میں ہے اور زید حامد پر عائد کیے گئے الزامات اور قونصلر تک رسائی کے لیے سعودی حکام سے رابطہ بھی کیا جا رہا ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی معمول کے دورہ پر پاکستان آئی ہی. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد اور ثبوت مانگے ہیں جس سے متعلق دفتر خارجہ نے برطانوی حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا. بر طانیہ سے جواب کے منتظر ہیں.