Live Updates

اسلام آباد : ن لیگ کے پاس اگر عوام کا مینڈیٹ موجود ہے تو ایک مرتبہ مینار پاکستان بھر کر دکھائیں ، 2013 کے انتخابات میں آراوز، ن لیگ اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی۔ انکوائری کمیشن کے باہر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 14:04

اسلام آباد : ن لیگ کے پاس اگر عوام کا مینڈیٹ موجود ہے تو ایک مرتبہ مینار ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے، منظم دھاندلی کر کے الیکشن قانون کے مطابق نہیں کروائے گئے، انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کہہ رہے ہیں کہ اضافی بیلٹ کا فیصلہ آر اوز نے کیا حالانکہ یہ سیاسی فیصلہ تھا کہ کس حلقے میں کتنے اضافی بیلٹ پیپرز جائیں گے۔

الیکشن میں کہیں بھی عوام کا مینڈیٹ نظر نہیں آتا۔ اعتزاز احسن نے بھی کہا کہ تھیلوں کی سیل ابھی تک کھولی جا رہی ہے۔ لاہور میں بھی اضافی بیلٹ بھیک کر ن لیگ پر کرم کیا گی اورا مخصوص حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے۔ نجم سیٹھی نے بھی کہا کہ 16 دن قبل پاور رائے ونڈ اور ماڈل ٹاؤن چلی گئی، اعتزاز احسن نے بتایا کہ فارم 1 پر بھی لوگوں کو ڈ س کوالیفائی کر دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن کے مطابق ابھی تک دھاندلی کی جا رہی ہے۔ الیکشن کے دوران پنجاب کے محکمہ تعلیم کے سیکرٹری کو تبدیل نہیں کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ کمیشن میں الیکشن کمیشن کے چئیر مین کا کہنا تھا کہ میں مطمئن ہوں حالانکہ ابھی مشین کے ذریعے تصدیق نہیں کی گئی تھی ، یا تو وہ نجومی ہیں جن کو تصدیق کیے بغیر ہی پتہ چل گیا کہ انگوٹھوں کی تصدیق ہو جائے گی. عمران خان نے کہا کہ انکوائری کمیشن میں جو فارم 15 انکوائری کمیشن میں لایا گیا ان کے سیریل نمبر ہی نہیں ملتے۔

کے پی کے میں محض دو حلقوں میں زائد بیلٹ گئے اور ان میں سے ایک حلقہ کیپٹن صفدر کا تھا، ن لیگ نے گلگت میں بھی اپنا گورنر اور اپنا الیکشن کمشنر رکھ کر انتخابات کروائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور ان کے بچے عوام کا پیسہ لگا کر ووٹ خرید رہے ہیں اور پھر اقتدار کو پیسہ بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن جوو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات