فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی سری لنکاکے خلاف ون ڈ ے سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 جون 2015 23:43

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی سری لنکاکے خلاف ون ڈ ے سیریز میں شرکت مشکوک ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون ۔2015ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سری لنکاکے خلاف ون ڈ ے سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 30سالہ فاسٹ باؤلر کا لاہور کے مقامی ہسپتال میں فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تاہم وہ اسے پاس کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد سلیکٹرز نے ان کی جگہ احسان عادل کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کولمبو ٹیسٹ کے دوران وہاب ریاض کو سری لنکن فاسٹ باؤلر چامیرا کی گیند بائیں ہاتھ پر لگی جس سے وہ فریکچر ہوگیا تھا اور اس سبب وہ میچ میں صرف 9اوور کر پائے تھے ۔