کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 15:41

کراچی :  ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انسداد دہشت گرد ی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کی درخواست ناقص تفتیش کے باعث منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا.

(جاری ہے)

جبکہ عامر خان ضمانت کے با وجود بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے.

یاد رہے کہ عامر خان کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا. اور ان پر دہشت گردوں کے معاونت اور ان کی پشت پناہی کا الزام عائد تھا. دوسری جانب عامر خان کی رہائی کی خبر ملتے ہی کارکنان اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے نائن زیرو پہنچنا شروع کر دیا ہے جبکہ عامر خان کے استقبال کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں.