عمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت براہ راست لندن سے ملی تھی: ملزم خالد شمیم

muhammad ali محمد علی پیر 29 جون 2015 22:06

عمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت براہ راست لندن سے ملی تھی: ملزم خالد ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) ایم کیو ایم کے کارکن خالد شمیم نے انکشاف کیا ہے کہ عمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت براہ راست لندن سے ملی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کے کیس کے سلسلے میں زیر حراست متحدہ کے کارکن اور ملزم خالد شمیم نے برطانوی پولیس کے سامنے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ انہیں عمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت براہ راست لندن سے ملی تھی۔

عمران فاروق کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی تھی۔ عمران فاروق قتل کی ذمہ داری ایم کیو ایم کے دو کارکن محسن علی اور کاشف کو دی گئی تھی اور اس کیلئے انہیں بھاری رقم بھی دی گئی تھی۔ خالد شمیم نے بتایا کہ محسن علی اور کاشف سے ان کی ملاقات کراچی کے ایک ہوٹل میں ہوئی جبکہ ان دونوں کی معظم علی خان سے ملقات بھی انہوں نے کروائی تھی ۔

(جاری ہے)

محسن علی اور کاشف روزانہ عمران فاروق کی ریکی کی تفصیلات فراہم کرتے تھے اور روز لندن سے فون اور ای میل کرتے تھے۔ خالد شمیم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ محسن اور کاشف کو کراچی پہنچنے پر قتل کیا جانا تھا۔ خالد شمیم نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ معظم علی کی نگرانی وہ خود کیا کرتے تھے جبکہ عمران فاروق قتل کے بعد معظم علی کا بلیک بیری فون انہوں نے توڑا جس کی ہدایات لندن سے ملی تھیں۔

متعلقہ عنوان :