اسلام آباد : ملک کو کرپشن سے پاک کیا جانا چاہئیے ، کرپشن میں ملوث افسران کو بھی عبرتناک سزا ہونی چاہئیے، صدر مملکت ممنون حسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 15:22

اسلام آباد :  ملک کو کرپشن سے پاک کیا جانا چاہئیے ، کرپشن میں ملوث افسران ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : اسلام آباد میں احتساب اور بہتر طرز حکمرانی کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں صدر مملکت ممنو ن حسین نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سی نامور شخصیات اور اعلیٰ افسران بھی کرپشن میں ملوث ہیں.

صدر مملکت نے حکم دیا کہ کرپشن میں ملوث تمام افراد کو عبرتناک سزائیں دی جائں یہی ایک راستہ ہے جس کے ذریعے ملک میں رائج کرپشن کے نظام کو ختم ککیا جا سکتا ہے انہوں نے متعلقہ ادراوں کو ہدایت کی کہ اپنی استعداد بڑھا کر کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے. اور کرپشن کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے.