بین الاقوامی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان اور برطانیہ ایک دوسرے سے تعاون کے پابند ہیں، ہم برطانیہ کو ان کے مجرموں تک رسائی دیں گے، برطانیہ ہمیں ہمارے مجرموں تک رسائی دے،ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت برطانوی حکومت کے پاس ہیں جن کیلئے رابطہ کیا جا چکا ہے، ثبوت ملنے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اگر کوئی بھی مجرم قرار پایا تو سخت کارروائی ہو گی، طارق میراور محمد انور جیسے لوگوں کے انکشافات نے ایم کیوایم کے چہرے پر دھبہ لگا دیا ،داغ دھونا اب ایم کیوایم کی ذمہ دار ی ہے، حکو مت نے خط لکھ کر اسکاٹ لینڈ یارڈسے ایم کیوایم کی جانب سے بھارت سے مدد لینے سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے شواہد کے حصول کیلئے رابطہ کیا ہے،بھارت اپنے سر سے جنگ کا بخار اتار دے ، جنگی جنون خود اس کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، سندھ میں ہلاکتیں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نہیں گر می اور ہسپتالوں میں صحت کی ناقص سہولیات کے باعث ہو ئی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

اتوار 28 جون 2015 23:11

بین الاقوامی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان اور برطانیہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان اور برطانیہ ایک دوسرے سے تعاون کے پابند ہیں، ہم برطانیہ کو ان کے مجرموں تک رسائی دیں گے، برطانیہ ہمیں ہمارے مجرموں تک رسائی دے، متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف ثبوت برطانوی حکومت کے پاس ہیں جن کیلئے رابطہ کیا جا چکا ہے، ثبوت ملنے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اگر کوئی بھی مجرم قرار پایا تو سخت کارروائی ہو گی، طارق میراور محمد انور جیسے لوگوں کے انکشافات نے ایم کیوایم کے چہرے پر دھبہ لگا دیا ،داغ دھونا اب ایم کیوایم کی ذمہ دار ی ہے، حکو مت نے خط لکھ کر اسکاٹ لینڈ یارڈسے ایم کیوایم کی جانب سے بھارت سے مدد لینے سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے شواہد کے حصول کیلئے رابطہ کیا ہے،بھارت اپنے سر سے جنگ کا بخار اتار دے ، جنگی جنون خود اس کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، خطے میں صرف امن ہی تر قی اور خوشخالی آسکتی ہے، سندھ میں ہلاکتیں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نہیں گر می اور ہسپتالوں میں صحت کی ناقص سہولیات کے باعث ہو ئی ہیں،حکو مت کے بہتر اقدامات کی وجہ سے لوڈشیڈ نگ میں واضح کمی ہے ‘سندھ حکومت کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کر نا ہو نگیں،بلاول بھٹو کیلئے دعاگو ہوں‘پر ویز مشرف کے کیس کا فیصلہ عدالتوں نے کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا کہ بھارت اپنے سر سے جنگ کا بخار اتار دے کیونکہ خطے میں صرف امن ہی تر قی اور خوشخالی آسکتی ہے اور پاکستان کی حکو مت بھی خطے میں امن محبت اور بھائی چارہ چاہتی ہے اور ہم نے ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کو حل کر نے کی بات کی ہے ۔

طاہر القادری کی وطن واپسی کے حوالے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا کہ طاہر القادری نے ماضی سے کافی کچھ سیکھا ہے اس لیے امید کرتے ہیں کہ طاہر القادری اب ماضی والی سیاست نہیں دہر ائیں گے کیونکہ طاہر القادری نے 2بار حکو مت کے خلاف مہم جوئی کی ہے مگر دونوں بار انکو ناکامی ہے اور ملک میں جمہو ریت مضبو ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اردو بولنے والوں کی محب وطن نمائندہ جما عت ہے مگر حکو مت اسکاٹ لینڈ یارڈ ایم کیوایم کی جانب سے بھارت سے مدد لینے سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے شواہد کے حصول کیلئے رابطہ کر یگی کیونکہ ایم کیوایم کے اہم عہدیداروں کے بیانات نے ایم کیوایم کے چہرے پر دھبہ لگا دیا ہے طارق میر یا انوار کے آگے نہ آنے پر اب یہ داغ دھوناایم کیوایم کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانوی پولیس پاکستان میں زیر حراست ملزمان سے تفتیش کرے گی، عمران فاروق کے قاتلوں تک پہنچانے کیلئے برطانیہ کو معلومات تک رسائی دے رہے ہیں جبکہ پاکستان کے دشمنوں تک پہنچنے میں بھارت سے تعاون مانگا ہے، بین الاقوامی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان اور برطانیہ ایک دوسرے سے تعاون کے پابند ہیں، ہم برطانیہ کو ان کے مجرموں تک رسائی دیں گے، برطانیہ ہمیں ہمارے مجرموں تک رسائی دے، متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف ثبوت برطانوی حکومت کے پاس ہیں جن کیلئے رابطہ کیا جا چکا ہے، ثبوت ملنے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اگر کوئی بھی مجرم قرار پایا تو سخت کارروائی ہو گی۔