فیصل آباد‘ میکے آئی خاتون نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنے 2بچوں کو قتل کردیا

اتوار 28 جون 2015 23:11

فیصل آباد‘ میکے آئی خاتون نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنے 2بچوں کو قتل کردیا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) فیصل آباد میں شوہر سے جھگڑا کر کے میکے آنیوالی خاتون نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے دو بچوں کو قتل کردیا،پولیس نے ملزمہ کو آلٰہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کی رہائشی پروین اپنے خاوند عبدالشکور سے جھگڑا کرکے میکے آئی ہوئی تھی،ملزمہ نے آج طیش میں آکر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنے دو بچوں چار سالہ معافیہ اور چھ سالہ مبشر کو قتل کردیا،پولیس نے ملزمہ پروین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کیدوران معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ پروین کے چار بچے ہیں،اور اس کا اپنے خاوند سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، باقی دو بچے اپنے باپ کے پاس ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :