بلاول بھٹو زرداری (کل ) وزیراعظم سے ملاقات کرکے کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تحفظات پیش کریں گے

اتوار 28 جون 2015 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری(کل ) پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرکے کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تحفظات پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ کراچی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (کل) پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں ہو کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تحفظات پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی طرف سے وزیراعظم کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے بلاول بھٹو کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔