طارق میراور محمد انور جیسے لوگوں کے انکشافات نے ایم کیوایم کے چہرے پر دھبہ لگا دیا ،داغ دھونا اب ایم کیوایم کی ذمہ دار ی ہے ‘ حکو مت اسکاٹ لینڈ یارڈ ایم کیوایم کی جانب سے بھارت سے مدد لینے سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے شواہد کے حصول کیلئے رابطہ کر یگی‘بھارت اپنے سر سے جنگ کا بخار اتار دے ، خطے میں صرف امن ہی تر قی اور خوشخالی آسکتی ہے‘سندھ میں ہلاکتیں بجلی کی لوڈشیڈ نگ نہیں ، گر می سے ہو ئیں ہیں‘ حکومت کے بہتر اقدامات کی وجہ سے لوڈشیڈ نگ میں واضح کمی ہے ‘ سندھ حکومت کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کر نا ہو نگیں،بلاول بھٹو کیلئے دعاگو ہوں‘پر ویز مشرف کے کیس کا فیصلہ عدالتوں نے کر نا ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید کاانٹر ویون

اتوار 28 جون 2015 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا ہے کہ طارق میراور محمد انور جیسے لوگوں کے انکشافات نے ایم کیوایم کے چہرے پر دھبہ لگا دیا ،داغ دھونا اب ایم کیوایم کی ذمہ دار ی ہے ‘ حکو مت اسکاٹ لینڈ یارڈ ایم کیوایم کی جانب سے بھارت سے مدد لینے سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے شواہد کے حصول کیلئے رابطہ کر یگی‘بھارت اپنے سر سے جنگ کا بخار اتار دے ، خطے میں صرف امن ہی تر قی اور خوشخالی آسکتی ہے‘سندھ میں ہلاکتیں بجلی کی لوڈشیڈ نگ نہیں ، گر می سے ہو ئیں ہیں ‘حکو مت کے بہتر اقدامات کی وجہ سے لوڈشیڈ نگ میں واضح کمی ہے ‘سندھ حکومت کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کر نا ہو نگیں،بلاول بھٹو کیلئے دعاگو ہوں‘پر ویز مشرف کے کیس کا فیصلہ عدالتوں نے کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو لاہو ر میں ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت اپنے سر سے جنگ کا بخار اتار دے کیونکہ خطے میں صرف امن ہی تر قی اور خوشخالی آسکتی ہے اور پاکستان کی حکو مت بھی خطے میں امن محبت اور بھائی چارہ چاہتی ہے اور ہم نے ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کو حل کر نے کی بات کی ہے ۔

طاہر القادری کی وطن واپسی کے حوالے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا کہ طاہر القادری نے ماضی سے کافی کچھ سیکھا ہے اس لیے امید کرتے ہیں کہ طاہر القادری اب ماضی والی سیاست نہیں دہر ائیں گے کیونکہ طاہر القادری نے 2بار حکو مت کے خلاف مہم جوئی کی ہے مگر دونوں بار انکو ناکامی ہے اور ملک میں جمہو ریت مضبو ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اردو بولنے والوں کی محب وطن نمائندہ جما عت ہے مگر حکو مت اسکاٹ لینڈ یارڈ ایم کیوایم کی جانب سے بھارت سے مدد لینے سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے شواہد کے حصول کیلئے رابطہ کر یگی کیونکہ ایم کیوایم کے اہم عہدیداروں کے بیانات نے ایم کیوایم کے چہرے پر دھبہ لگا دیا ہے طارق میر یا انوار کے آگے نہ آنے پر اب یہ داغ دھوناایم کیوایم کی ذمہ داری ہے۔