کولمبو ٹیسٹ ، پاکستان 329 رنز پر ڈھیر ، سری لنکا کو جیت کے لئے 153 رنز کا ہدف دیدیا
اتوار 28 جون 2015 15:07
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ سری لنکا کو جیت کے لئے 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 171 رنز 2 وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو یونس خان 23 اور اظہرعلی 64 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا سکور 202 رنز تک پہنچایا تو یونس خان ہمت ہار گئے اور 40 رنز بنا کرانجیلو میتھیوز کا شکار بن گئے جس کے بعد کپتان مصباح الحق بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ کھڑے ہوسکے اور 22 رنز بنانے کے بعد 234 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق 27 اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔(جاری ہے)
یاسر شاہ بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے جب کہ اظہر علی 117 رنز بنا کر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔
جنید خان بھی 3 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔ انجرڈ وہاب ریاض 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پراساد نے 4، دشمنتھا چمیرا نے 3، انجیلیو میتھیوز نے 2 جب کہ رنگنا ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل میزبان سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 138 رنز کے جواب میں 315 رنز بنائے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.