تائیوان، تائی پے میں دھماکے سے 200سے زائد افراد زخمی،80کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں کا خدشہ

ہفتہ 27 جون 2015 23:30

تائیوان، تائی پے میں دھماکے سے 200سے زائد افراد زخمی،80کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں ..

تائی پے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون۔2015ء) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے تفریحی پارک کے باہر دھماکے سے کم از کم 200 سے زائدافراد زخمی ہو گئے، جن میں سے80 کی حالت تشویشناک بتائی گئی، جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تائی پے کے تفریحی پارک کے باہر ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وہاں پر موجود ہجوم پر رنگین پاؤڈر بھی چھڑکا گیا جس سے لگتا ہے کہ یہ دھماکہ ہوا اور عمارتوں کو آگ لگی۔ بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ لائٹوں کی حدت کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔محکمہ فئر بریگیڈ نیو تائی پے کے ترجمان نے کہا کہ 205افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 81 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :