وقاص شاہ قتل کیس، عدالت نے متحدہ کے کارکن آصف علی کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا
ہفتہ 27 جون 2015 23:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے وقاص شاہ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے آصف علی کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ملزم سید آصف علی کو رینجرز نے سخت حفاظتی انتظامات میں ریمانڈ کیلئے انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش کیا تو تفتیشی افسر نے عدالت سے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزم کے وکلا لطیف پاشا اور مجید کاروانی نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر اے کلاس کر کے سیشن کورٹ میں پیش کی جا چکی ہے۔ وکلا صفائی کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں وقاص شاہ رینجرز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا لیکن افسوس رینجرز ہی مقدمے کی مدعی بن گئی اور اب ایم کیو ایم کے کارکن کو اس کیس میں ملوث کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
رینجرز کے لا افسر رانا خالد نے موقف اختیار کیا کہ وقاص شاہ کو رینجرز نے نہیں مارا اور نہ ہی رینجرز اس مقدمے میں مدعی ہے۔
لا افسر کا کہنا تھا کہ چونکہ رینجرز پر الزامات لگائے جا رہے ہیں اس لیئے ہم تحفظ کیلئے ساتھ آئے ہیں۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کے وقاص شاہ کے قتل کا منظر پورے شہر نے دیکھا۔ عدالت ملزم کو وکلا صفائی کے کہنے پر نہیں چھوڑ سکتی۔ اگر ملزم بے قصور ہوا تو وہ تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا جائے گا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد ملزم کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.