لاہور، افغان طالبان کو فنڈنگ اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں القاعدہ کے اہم کارکن کو گرفتار

ہفتہ 27 جون 2015 22:53

لاہور، افغان طالبان کو فنڈنگ اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) سیکورٹی اداروں نے جناح اسپتال کے قریب کارروائی کر کے افغان طالبان کو فنڈنگ اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں القاعدہ کے اہم کارکن کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ٹاؤن شپ میں 2010 میں چار دہشتگردوں کے علاج معالجہ اور مالی معاونت کے الزام میں انتہائی مطلوب ملزم حسن ظہیر شمالی وزیرستان فرار ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم واپس آ کر کینال روڈ پر رہائش پذیر ہو گیا۔ سیکورٹی اداروں نے اطلاع پر جناح اسپتال کے قریب چھاپہ مار کر ملز م کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم افغان طالبان کو فنڈنگ کرتا رہا ہے جبکہ شہر میں مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے لوگوں کو استعمال کرتا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی ، جہادی لٹریچر اور دیگر مواد برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :