تیونس میں حکومت نے 80 مساجد بند کروانے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جون 2015 22:13

تیونس میں حکومت نے 80 مساجد بند کروانے کا اعلان کردیا
تیونیسیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) تیونس میں حکومت نے 80 مساجد بند کروانے کا اعلان کردیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق تیونس میں سیاحتی مقام پر دہشت گردی کے حملے کے بعد حکومت کی جانب سےسخت کارروائی کرتے ہوئے اعلان کیا گیاہے کہ ملک بھر میں انتشار پھیلانے کا باعث بننے والی 80 مساجد کو ایک ہفتے کے اندر اندر بند کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تیونس کے وزیر اعظم حبیب الصید کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جو مساجد انتشار پھیلا رہی ہیں انہیں ایک ہفتے میں بند کردیا جائے گا جبکہ سیاحتی مراکز اور تاریخی عمارتوں پر سیکورٹی سخت کرتے ہوئے فوجی تعینات کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تیونس کےسیاحتی مرکز سوسے میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں اکثریت برطانوی شہری ہیں، اب تک 8 برطانوی، ایک بیلجیم اور ایک جرمن باشندے کی نشاندہی ہوپائی ہے جبکہ واقعے میں متاثر ہونے والے اکثر سیاحوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے ان کے ممالک روانہ کیا جاچکا ہے۔