موبائل فون پر لڑکوں کو پھنسانے والا گینگ گرفتار ‘

گینگ میں تین لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں، پولیس اور ریسکیو 1122کے اہلکار بھی شامل ‘ گینگ لڑکوں کو پھانس کر موبائل ‘ نقدی ‘ موٹر سائیکل سمیت بھاری نذرانہ لیکر جان خلاصی کرتا تھا

ہفتہ 27 جون 2015 21:53

موبائل فون پر لڑکوں کو پھنسانے والا گینگ گرفتار ‘

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) موبائل فون پر لڑکوں کو پھنسانے والا گینگ گرفتار ‘ گینگ میں پولیس اور ریسکیو 1122کے اہلکار بھی شامل ‘ گینگ لڑکوں کو پھانس کر موبائل ‘ نقدی ‘ موٹر سائیکل سمیت بھاری نذرانہ لیکر جان خلاصی کرتا تھا ‘ پولیس تھانہ کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کی تین لڑکیاں اور تین لڑکے گرفتار کر لئے ‘ حوالات بند ۔

تفصیل کے مطابق بہاول پور میں ایک عرصہ سے موبائل فون پر لڑکوں کو پھانس کر اپنے گھر بلوا کر چھترول ‘ نقدی موبائل اور موٹر سائیکل وغیرہ چھین لینے والے گینگ کو پولیس تھانہ کینٹ بہاول پور نے گرفتار کر لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ سے پیوستہ رات کو پولیس تھانہ سول لائنز کی حدود میں ایک لڑکی جسکا نام ندا دختر اعجاز سکنہ کینال کالونی معلوم ہوا ہے نے پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کی کہ اسکی ساتھی لڑکی سعدیہ نورین دختر عاشق علی سکنہ جہانیاں اور ام کلثوم عرف ثمن دختر منور حسین سکنہ ٹبہ بدر شیر کو نامعلوم لوگ اغواء کر رہے ہیں جس پر پولیس تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او محسن سردار بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تاہم تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا لڑکیوں کے ساتھی محمد رفیق سیال جو کہ ریسکیو 1122بہاول پور میں ملازم ہے ‘ غضنفر عرف دادو اور فاروق جان جو کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاول پور بطور کانسٹیبل کام کر رہا ہے نے تھانہ سول لائنز کی حدود سے ٹبہ بدر شیر کے رہائشی نوجوان کا موٹر سائیکل چھین لیا تھا اور اس معاملے کو چھپانے کیلئے مذکورہ بالا لڑکیوں نے خود کو اغواء کرنے کا ڈرامہ رچایا اور موٹر سائیکل مالک کو گرفتار کروانے کی کوشش کی جبکہ پولیس تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او محسن سردار نے تفتیش کے رخ کو موڑتے ہوئے لڑکوں کو پھانسنے والے اس گینگ کے چھ افراد کی جامہ تلاشی کے بعد پسٹل 30بور ‘ متعدد روند زندہ سمیت ایک درجن سے زائد موبائل فون بر آمد کر لئے ۔

پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان کو حوالات بند کر دیا ہے ۔ `

متعلقہ عنوان :