Live Updates

تحریک انصاف نے کراچی میں اموات پر سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست دیدی

سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ‘ حکومت کو تب عوام کا احساس ہو گا جب ان کے اپنے گھر سے جنازے نکلیں گے‘ آصف زرداری بلاول کو لے کر خود باہر چلے گئے،تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی مقدمہ کی درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 27 جون 2015 20:22

تحریک انصاف نے کراچی میں اموات پر سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کراچی میں ہونے والی اموات پر سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ‘ سندھ حکومت کے پاس عوام کی آگاہی کیلئے وقت ہی نہیں ‘ حکومت کو تب عوام کا احساس ہو گا جب ان کے اپنے گھر سے جنازے نکلیں گے‘ آصف زرداری بلاول کو لے کر خود باہر چلے گئے ۔

وہ تھانہ سول لائنز میں درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سار ی کابینہ کے خلاف غفلت برتنے پر تھانہ سول لائنز میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ حکومت سندھ اور کے الیکٹرک نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا اور کراچی میں سینکڑوں لوگ لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

اب عوام کی آگاہی کیلئے سندھ حکومت کے پاس وقت ہی نہیں۔

یہ معلوم نہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ کب خواب غفلت سے بیدار ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کو مجرمانہ غفلت پر کراچی کے عوام کو حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ کر دیتی ہے۔ شرجیل میمن بتائیں کہ کراچی کیلئے کیا کیا۔ عمران اسماعیل نے کہاکہ حکمرانوں کو تب عوام کا احساس ہو گا جب ان کے اپنے گھر سے جنازے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اربوں روپے ملک سے باہر لے گئی ہے اور کروڑوں روپے لگژری گاڑیوں کی خریداری پر اڑا دئیے گئے اب ہم نے تھانے میں سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کیخلاف درخواست جمع کرا دی ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔ ہم غفلت برتنے والے تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لے کر آئیں گے اور ان سے پائی پائی کا حساب لیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات