ایم کیو ایم کو بی بی سی پر کیس کرنا چاہیئے: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جون 2015 20:09

ایم کیو ایم کو بی بی سی پر کیس کرنا چاہیئے: شیخ رشید

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) شیخ رشید نے ایم کیو ایم کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں بی بی سی پر کیس کرنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایم کیو ایم کو بی بی سی پر کیس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کہیں بھی چلے جائیں، ان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہورہا ہے۔ بیبی محترمہ کی موت کو 6 برس بیت چکے اور انہیں بی بی کے قاتلوں کا اب خیال آیا ہے۔ شیخ رشید نے حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے خواجہ آصف اور عابد شیر علی جیسے لوگوں کو وزیر بنایا ہے اس استعفی دے دینا چاہیئے۔ حکومت 2018 تک اگر رہی تو تب بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرے گی ۔