روبصحت ہوں،بلاول اور آصف زرداری صحت یابی کی مبارکباد دینے دبئی آئے تھے ،مخدوم امین فہیم

ہفتہ 27 جون 2015 19:06

روبصحت ہوں،بلاول اور آصف زرداری صحت یابی کی مبارکباد دینے دبئی آئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ میں روبصحت ہوں ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی میں مجھے صحتیابی پر مبارک باد دینے آئے تھے ۔

(جاری ہے)

دبئی سے فون پر بات کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے ان خبروں کی تردید کی کہ وہ شدید بیمار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا جرمنی اور لندن میں علاج کرایا ہے اور صحت یاب ہونے کے بعد دبئی آیا ہوں ۔ اب میں کچھ دنوں کے بعد پاکستان آؤں گا ۔

متعلقہ عنوان :