پیپلزپارٹی پنجاب کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے دینے کا عمل قابل ستائش ہے ،بلاول بھٹو زرداری
بجلی کے بحران کے خاتمے بارے وفاقی سرکار کی نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنیوالے عمل کو جاری رہنا چاہیے،میاں منظو ر وٹو کے نام پیغام
ہفتہ 27 جون 2015 19:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ما ہ صیام میں ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پی پی پی پنجاب کی طرف سے دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ریلیاں نکالنے اور دھرنے لگانے کے عمل کو سراہتے ہوئے پی پی پی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کو ایک پیغام بھیجا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیغام میں مزید کہا ہے کہ بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے وفاقی سرکار کی نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے والے عمل کو جاری رہنا چاہیے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حالیہ کراچی میں گرمی کی وجہ سے سینکڑوں اموات کی ذمہ دار کراچی الیکٹر ک کے ساتھ وفاقی سرکار بھی ہے جس نے لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جاری لائسنس شرائط پوری نہیں کیں ۔(جاری ہے)
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے نواز حکومت کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے وفاقی حکومت سنبھالتے ہی یہ اعلان کیا گیا تھا کہ چھ مہینوں کے اندر ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا لیکن آج دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایک طرف توانائی بحران مزید بڑھ رہا ہے اور دوسری طرف گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے ۔
یہ سب کچھ ناہلی ، خراب حکمرانی اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ جبکہ نواز لیگ اپوزیشن میں تھی تو اس نے نندی پور پاور پروجیکٹ اور گردشی قرضوں کے حوالے سے چیخ وپکار کی لیکن آج وفاقی حکومت ان دونوں ایشوز پر کہا ں کھڑی ہے ؟بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آواز اٹھانے پر تمام سیاسی پارٹیوں اور عوام کو سراہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.