جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اقوام متحدہ سے مصر میں عدالتی سزائیں رکوانے کی اپیل کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جون 2015 18:56

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اقوام متحدہ سے مصر میں عدالتی سزائیں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اقوام متحدہ سے مصر میں عدالتی سزائیں رکوانے کی اپیل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط تحریر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مصر میں جاری عدالتی سزاوَں کو رکوانے کی اپیل کی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر نے موَقف اختیار کیا ہے کہ مصرمیں سابق صدر محمد مورسی کیخلاف عدالتی کاروائی انتقامی کاروائی اور انصاف کے منافی ہے لہذا اقوام متحدہ فوری اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے عدالتی کاروائی کو رکوائے۔