پیپلز پارٹی نے پنجاب میں دفاتر کے لئے مزید سیکورٹی مانگ لی

دہشت گردی کا خطرہ ہے، سینئر سیاست دانوں پر مشتمل پینل نے بلاول بھٹو زرداری کو دورہ لاہور سے روک دیا

ہفتہ 27 جون 2015 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب بھر میں اپنے ضلعی و ڈویژنل دفاتر کے لئے مزید سیکورٹی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پنجاب سے وابستہ سینئر عہدیدار نے کو بتایا کہ سینئر سیاست دانوں پر مشتمل پینل نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سمیت مرکزی قیادت کے12افراد کو پنجاب میں سیکورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں جس کی بنیاد پر بلاول بھٹو زرداری کا دورہ لاہور ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم نئے”سیاسی پلان آف ایکشن“ کے بارے میں جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گاٍ