سازشی ٹولے نے بلاول بھٹو کے سیاست میں سر گرم ہونے سے پہلے ہی سازشیں شروع کر دیں‘ سردار حر بخاری

ہفتہ 27 جون 2015 12:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ سازشی ٹولے نے بلاول بھٹو کے سیاست میں سر گرم ہونے سے پہلے ہی ان کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہیں ، اگر بلاول بھٹو نے خدمت کی سیاست کرنی ہے تو انہیں بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن پر چلتے ہوئے پسے ہوئے طبقات کے لئے آواز بلند کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وحدت روڈ پر پارٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ نام نہاد قیادت کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو جس قدر سبکی کا سامنا کرنا پڑرہاہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی لیکن حیرت ہے کہ اس پر ذرا بھی شرمندگی کا اظہار نہیں کیا جارہا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن ناہید خان اور صفدر عباسی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور انشا اللہ پارٹی کو قبضہ مافیا سے آزاد کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد نام نہاد قیادت کی پالیسیوں سے نالاں ہو کر گھروں میں بیٹھنے والے کارکنوں کو دوبارہ منظم کریں گے اور ایک نئی جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :