کراچی ، ہیٹ اسٹروک سے موت کا رقص جاری‘ مزید 22افراد جاں بحق ، 9 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 1080 ہوگئی

ہفتہ 27 جون 2015 11:33

کراچی ، ہیٹ اسٹروک سے موت کا رقص جاری‘ مزید 22افراد جاں بحق ، 9 روز میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے موت کا رقص جاری‘ مزید 22افراد جاں بحق ہوگئے‘ 9 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 1080 ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث مزید 22افراد دم توڑ گئے جن میں سے دو افراد جناح ہسپتال میں عباسی شہید اور کے ایم سی ہسپتالوں میں مزید گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے کراچی سول ہسپتال میں تین قطر ہسپتال میں دو اور سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں مزید چار افراد ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہوئے جس سے کراچی میں نو دنوں کے دوران ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1080 ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :