کراچی : پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کو ہدایات جاری کر دیں، اجلاس بھی طلب کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 جون 2015 10:52

کراچی : پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کو ہدایات جاری ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں گرمی کی شدت سے ہونے والی اموات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسی تمام لاشیں، جنہیں کوئی وصول کرنے نہیں آیا، ان سے متلعق متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق ان کی 72 گھنٹوں میں تدفین کی جائے. ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کے زیر صدارت شہر میں باران کی صورتحال پر اجلاس آج بلاول ہاوس میں ہوگا۔

یاد رہے کہ کراچی میں گرمی کے باعث اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری مبینہ طور پر حالات کے پیش نظر دبئی روانہ ہو گئے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے اچانک واپسی کا فیصلہ کیا اور گذشتہ رات کراچی پہنچ گئے.