پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی کوشش میں مدد کریں گے: آئی سی سی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جون 2015 00:00

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی کوشش میں مدد کریں گے: آئی سی سی

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی کوشش میں مدد کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے پی سی بی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کیلئے جاری کردہ پیغام میں زمبابوے کے دورہ پاکستان کے موقع پر شائقین کرکٹ کے بے مثال جزبے کو سراہتے ہوئے پاکستان کو کرکٹ کی بحالی کی کوشش میں مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آئی سی سی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جلد ہی آئی سی سی ٹاسک فورس ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :