اسلام آباد :بالآخر۔۔۔۔۔ ترک خاتون اول کا ہار نادرا حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 جون 2015 16:02

اسلام آباد :بالآخر۔۔۔۔۔ ترک خاتون اول کا ہار نادرا حکام کے حوالے کر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سیکرٹری اعتزاز نیازی ترک خاتون اول کا ہار لے کر نادرا ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے جہاں نادرا حکام نے یوسف رضا گیلانی کے نمائندے سے ہار وصول کر لیا ہے اس موقع پر ایف آئی اے حکا م بھی موجود تھے.

(جاری ہے)

اعتزاز نیازی کا کہنا تھا کہ مجھے ہار سے متعلق تفصیلات کا علم نہیں مجھے ہار پہنچانے کے لیے کہا گیا تھا سو میں نے پہنچا دیا، ہار نادرا کے ڈائریکٹر لاجسٹک میجر (ر) عامر خان نے وصول کیا. ہار جمع کروانے کی رسید ایف آئی اے کے تفتیشی افسر افضل نیازی کے حوالے کر دی گئی ہے. واضح رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے توشہ خانے اور دفتر خارجہ نے ہار لینے سے انکار کر دیا تھا.

متعلقہ عنوان :