اسلام آباد : ایگزیکٹ سکینڈل، شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 جون 2015 12:58

اسلام آباد : ایگزیکٹ سکینڈل، شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان 7 روزہ جسمانی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) : ایگزیکٹ سکینڈل میں گرفتار ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 4 ملزمان کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا، عدالت میں ایف آئی اے نے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی، ایف آئی اے کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان پر عائد الزامات کی تحقیقات کے لیے وقت درکار ہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ ریمانڈ دیا جائے جس پر سینئیر سول جج عبد الغفور کاکڑ نے ایف آئی اے کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے جعلی ڈگری کیس میں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا. ریمانڈ پر دئے گئے ملزمان میں شعیب شیخ سمیت وقاص عتیق، ذیشان احمد اور ذیشان انور شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :