لاہور : کرنسی سمگلنگ کیس میں زیر حراست ماڈل ایان علی کے ستارے پھر گردش میں، درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 جون 2015 11:19

لاہور : کرنسی سمگلنگ کیس میں  زیر حراست ماڈل ایان علی کے ستارے پھر گردش ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) : لاہورہائی کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں زیر حراست ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ جس میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایان علی کو بغیر جرم چار ماہ سے جیل میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیارکیاکہ ایان علی کےخلاف جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ درج کیاگیا۔

ایان علی نے رقم اسمگل نہیں کی یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے جبکہ ابھی تک مقدمہ کی تفتیش بھی مکمل نہیں ہوسکی ،لہٰذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ دوران سماعت کسٹم کے وکیل نے استدعا کی کہ جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 29 جون تک مزید سماعت ملتوی کر دی.

متعلقہ عنوان :