ایم کیو ایم بارے اپنی خبر کی صداقت پر قائم ہوں‘کبھی اس وقت تک رپورٹ نشر نہیں کرتا جب تک تمام ذرائع تصدیق شدہ نہ ہوں‘میرے ذرائع معتبر ہیں‘زیادہ تر اسلام، دہشت گردی کے موضوعات پر لکھتا ہوں‘ایم کیو ایم سے کوئی دلچسپی نہیں ‘وہ اپنی صحافتی سرگرمیوں میں مشغول ہوں‘ایسی سرگرمیوں کی تلاش میں ہوں جو پاکستان اور برطانیہ کے مفاد میں ہوں، بھارت کی ایم کیو ایم کو فنڈنگ بارے رپورٹ کرنے والے بی بی سی کے صحافی اون بینٹ جونز کا انٹرویو
جمعرات 25 جون 2015 23:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون۔2015ء) بھارت کی طرف سے ایم کیو ایم کو پاکستان کے حالات خراب کرنے کیلئے دی جانے والی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ کرنے والے بی بی سی کے صحافی اون بینٹ جونز نے کہا ہے کہ وہ اپنی خبر کی صداقت پر قائم ہوں‘کبھی اس وقت تک رپورٹ نشر نہیں کرتا جب تک تمام ذرائع تصدیق شدہ نہ ہوں‘میرے ذرائع معتبر ہیں‘زیادہ تر اسلام، دہشت گردی کے موضوعات پر لکھتا ہوں‘ایم کیو ایم سے کوئی دلچسپی نہیں ‘وہ اپنی صحافتی سرگرمیوں میں مشغول ہوں‘ایسی سرگرمیوں کی تلاش میں ہوں جو پاکستان اور برطانیہ کے مفاد میں ہوں۔
جمعرات کی شب اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں اون بینٹ جونز نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ اس طرح کی رپورٹ سنجیدہ معاملہ ہے، وہ کبھی اس وقت تک رپورٹ نشر نہیں کرتے جب تک تمام ذرائع تصدیق شدہ نہ ہوں، انہوں نے اپنی خبر میں بھی لکھا کہ ان کے ذرائع معتبر ہیں۔(جاری ہے)
اس سوال پر کہ ان کی زیادہ تر رپورٹنگ ایم کیو ایم کے حوالے سے ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جو رپورٹنگ کی وہ متحدہ کے بارے میں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ اسلام، دہشت گردی کے موضوعات پر لکھتے ہیں، ایم کیو ایم کے بارے میں آج تک جو بھی لکھا وہ 10فیصد بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن میں صحافیوں کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے، وہ ہی نہیں دیگر صحافی بھی ایم کیو ایم پر کافی گہری نظر رکھتے ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا انہیں اپنی خبر کے ذرائع پر مکمل یقین ہے انہوں نے کہا کہ وہ ذرائع کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہتے تاہم اپنی رپورٹ میں دی گئی معلومات پر مکمل یقین ہے اور اپنی خبر پر مکمل طور پر قائم ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا وہ ایم کیو ایم کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس معاملے میں کوئی کیس ہوگا یا نہیں، اگر مقدمہ درج کیا گیا تو اس میں بھی نہیں جانتا کہ عدالت میں کیا ہوگا یا کون سا مواد بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ پر بھارتی موقف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارتی ردعمل یہ تھا کہ بی بی سی کے دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، ان کا براہ راست جواب یہ تھا کہ یہ بے بنیاد خبر ہے۔ بھارتی حکام نے سوالات کا جواب دینے کی بجائے صرف تبصرہ کیا ہے۔ اس سوال پر کہ کیا وہ سٹوری کا فالو اپ یا مزید تفصیلات بھی دیں گے، جونز نے کہا کہ انہیں ایم کیو ایم میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ اپنی صحافتی سرگرمیوں میں مشغول ہیں اور ایسی سرگرمیوں کی تلاش میں ہیں جو پاکستان اور برطانیہ کے مفاد میں ہوں۔ ان کا ایم کیو ایم کے معاملے پر مزید مواد سامنے لانے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ مزید کئی ایشوز پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ان سے ایک مرتبہ پھر یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنی خبر کے ذرائع پر قائم ہیں، اس پر جونز نے کہا کہ اپنی خبر کے ذرائع پر یقین نہ ہوتا تو نشر بھی نہ کرتے۔ بی بی سی خبروں کا سنجیدہ ادارہ ہے جو خبروں کی بہت زیادہ تصدیق کرتا ہے۔ وہ اپنی رپورٹ سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم رپورٹ پر مکمل طور پر قائم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.