اوسطاًہر 37دن بعد ایک بھارتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو رہاہے ‘ بھارتی میڈیا کی رپورٹ

پاکستان کے پاس پیشہ وارانہ فضائیہ کے علاوہ جدید فنی تربیت سے آراستہ ہوا باز بھارت کیلئے شدید پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں

جمعرات 25 جون 2015 23:09

اوسطاًہر 37دن بعد ایک بھارتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو رہاہے ‘ بھارتی ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) بھارتی میڈیا نے اپنی فضائیہ کی نااہلی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوسطاًہر 37دن بعد ایک بھارتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو رہاہے جس سے بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے جبکہ اسکے مدمقابل پاکستان کے پاس پیشہ وارانہ فضائیہ کے علاوہ جدید فنی تربیت سے آراستہ ہوا باز بھارت کیلئے شدید پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔

ایک بھارتی جریدے کے مطابق بھارتی فضائیہ کی طاقت 42سکواڈرن سے کم ہو کر 35سکواڈرن رہ گئی ہے چین کے لڑاکا طیارے بھارت سے 3گنازیادہ ہیں ،بھارتی لڑاکا طیاروں کے حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح سے بھارتی حکومت اور مسلح افواج شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہیں عوامی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

الہٰ آباد کے قریب جیگوار تربیتی طیارے کے حادثے کیساتھ ساتھ رواں سال جنگی طیاروں کے حادثات کی تعداد 6ہو گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زائد المیعاد بیڑے اور سکواڈرن طاقت میں کمی کیساتھ فضائی حادثے بھارتی فوج کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے ۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر ایس ایس بریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اوسطاًہر 37روز بعد 1طیارے کو کھو رہی ہے گزشتہ 60ماہ میں 50بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہو چکے ۔ہیں ایک طیارہ لاکھوں ڈالرز مالیت ہے جبکہ سکھوئی کی تباہی نے 200مضبوط بیڑوں کی تیاری پر سوال اٹھایا ہے ۔آڈٹ حکام نے مذکورہ طیاروں کی تباہی کا ذمہ دار فنی ،تکنیکی اور انسانی لاپروائی قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :