ایم کیو ایم کیخلاف رپورٹ پر قائم ہوں: بی بی سی رپورٹر اونٹ بینٹ جونز

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جون 2015 22:35

ایم کیو ایم کیخلاف رپورٹ پر قائم ہوں: بی بی سی رپورٹر اونٹ بینٹ جونز
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) بی بی سی رپورٹر اونٹ بینٹ جونز کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کیخلاف رپورٹ پر قائم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بھارت خفیہ ایجنسی "را" سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے رپورٹ بنانے والے بی بی سی کے صحافی اونٹ بینٹ جونز نے کہا ہے کہ وہ متحدہ کیخلاف بنائی گئی رپورٹ پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

وہ رپورٹ میں پیش کیے گئے حقائق کے ذرائع کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے۔ انہوں نے صرف ایم کیو ایم کے ہی کیخلاف رپورٹس نہیں بنائیں بلکہ پاکستان میں ایسے مختلف معاملات پر بھی رپورٹنگ کرتے رہے ہیں جو پاکستان اور برطانیہ دونوں کے مفاد میں ہوں۔

متعلقہ عنوان :