برطانیہ اور پاکستان کے مابین تعلیم ،توانائی اور ترقی کے دیگر شعبوں میں بہترین تعلقات موجود ہیں ، نوازشریف دور میں دونوں ممالک مابین تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کی برطانوی ہائی کمشنر ملاقات میں گفتگو ، فلپ بارٹن کی پاکستان میٹروبس سروس کے شاندار آغاز پر شہبازشریف کو مبارکباد

جمعرات 25 جون 2015 20:19

برطانیہ اور پاکستان کے مابین تعلیم ،توانائی اور ترقی کے دیگر شعبوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین تعلیم ،توانائی اور ترقی کے دیگر شعبوں میں بہترین تعلقات موجود ہیں ،وزیراعظم نوازشریف کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین تعلیم ،توانائی اور ترقی کے دیگر شعبوں میں بہترین تعلقات موجود ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ہائی کمشنر نے جڑواں شہروں کیلئے پاکستان میٹروبس پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اورشاندار آغاز پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد پیش کی اورپاکستان میٹروبس سروس منصوبے کے اعلی معیار کی تعریف کی ، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میٹروبس پراجیکٹ پر عوام نے جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس کی کامیابی کی دلیل ہے۔لاہور کے مقابلے میں جڑواں شہروں میں پاکستان میٹروبس سروس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد زیاد ہ ہے ۔