لاہور، تین بچوں کے باپ نے کاروبار میں خسارہ پر بیوی ‘ بچوں کو موت کے گھاٹ اتار نے کے بعد خودکشی کرلی

جمعرات 25 جون 2015 19:55

لاہور، تین بچوں کے باپ نے کاروبار میں خسارہ پر بیوی ‘ بچوں کو موت کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں تین بچوں کے باپ نے کاروبار میں خسارہ ہونے پر تینوں بچوں اور اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار نے کے بعد خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بشارت نامی 40سالہ شخص اپنے بھائی لیاقت کے ساتھ گزشتہ 18سال سے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں رہائش پذیر تھا۔ بشارت کی بیٹی حبا5سال‘عبدالہادی بیٹا6سال ‘ عبداللہ بیٹا8سال اور اسکی بیوی فائزہ 36سال جبکہ اسکی اپنی عمر40سال تھی۔

(جاری ہے)

اس نے رات کے کسی پہر بچوں کو زہر دیا۔ پھر بیوی بچوں پر فائرنگ کردی سب بیوی بچوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ بشارت گوالمنڈی کے علاقے چیمبر روڈ پر ریکسین کی دکان چلانے کے علاوہ ٹھیکے کی زمین پر کاشتکاری کرتا تھا۔ بشارت نے کاشتکاری میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوکر بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔ پولیس نے بشارت کے بھائی لیاقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پانچوں نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خادہ بھجوادیا ہے۔ جہاں پر مرنیوالوں کا پوسٹمارٹم کیا جارہاہے

متعلقہ عنوان :