اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جون 2015 17:43

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) : وزیر داکلہ چوہدری نثر نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی. ملاقات میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان عمران فاروق قتل کیس میں بھر پور تعاون کرے گا، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات میں بی بی سی کی ایم کیو ایم سے متعلق رپورٹ کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ بی بی سی پر نشر کی جانے والی رپورٹ پر پاکستان کو بھی برطانیہ کا تعاون درکار ہو گا.