ایگزیکٹ اسکینڈل، ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ

جمعرات 25 جون 2015 11:50

ایگزیکٹ اسکینڈل، ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے اسٹیٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے حوالے سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے۔ایگزیکٹ کے حوالے سے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم اسٹیٹ بینک کے فارن کرنسی ایکسچینج ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سے ملاقات کرے گی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں فارن کرنسی اکاؤنٹس سے متعلق معلومات حاصل کی جائیں گی کہ بیرون ملک سے آنے والی غیرملکی کرنسی سے متعلق اسٹیٹ بینک نے کیوں تحقیقات نہیں کیں۔ایف آئی اے کی ٹیم ایگزیکٹ کے نچلے درجے کے اسٹاف کے دس اکاؤنٹس میں ایک ارب روپے کی موجودگی کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :