18ماہ سے 8سالہ ننھا ماہی گیرغلام حسین بھارتی جیل میں قید

جمعرات 25 جون 2015 00:05

لاہور/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون۔2015ء) بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 88ماہی گیرپاکستان واپس پہنچ گئے لیکن 8سالہ ننھا ماہی گیر غلام حسین اب بھی پڑوسی ملک کی جیل میں قید ہے۔8 سالہ غلام حسین کو بھارتی جیل میں قید ہوئے 18ماہ گزر گئے، غلام حسین کے والد محمد جمن اٹھاسی ماہی گیروں کے ساتھ رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں لیکن جگر گوشے کی یاد میں بے قرار ہیں۔

(جاری ہے)

محمد جمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے رو روکر بھارتی حکام سے ننھے غلام حسین کو رہا کرنے کی درخواست کی جسے مسترد کردیا گیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے اب تک غلام حسین کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے، ایک دو روز میں تصدیق کا عمل مکمل کرکے غلام حسین کو رہا کردیا جائے گا۔بھارتی کوسٹ گارڈز نے غلام حسین اور دیگرماہی گیروں کو سرکریک سے اٹھارہ مہینے قبل گرفتار کیا تھا

متعلقہ عنوان :