Live Updates

ایم کیوایم کے وفد نے امریکی قونصل جنرل سے ہتھیاروں کی خریداری کیلئے مدد مانگی،قونصل جنرل کو حفاظت کیلئے 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کی پیشکش بھی کی ، تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر ڈاکٹر عارف علوی کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف

بدھ 24 جون 2015 23:06

ایم کیوایم کے وفد نے امریکی قونصل جنرل سے ہتھیاروں کی خریداری کیلئے ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء ) تحریک انصاف کے رہنماء و صوبائی آرگنائزر ڈاکٹر عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کر کے ان سے ہتھیاروں کی خریداری کیلئے مدد مانگی ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان اور عمران اسماعیل امریکی قونصل جنرل کے پاس بیٹھے تھے ، انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے کچھ لوگ میرے پاس آئے تھے ۔

انہوں نے مجھے کہا کہ پاکستان میں آپ کے سب مخالف ہیں صرف ہم ہی تمہارے وفا دار ہیں اور پاکستان میں آپ کی حفاظت کیلئے 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کرسکتے ہیں جس پر امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ ہم سے اس کے بدلے میں کیا لیں گے تو ایم کیوایم کے وفد نے کہا کہ ہمیں ہتھیار کی خریداری کیلئے پیسہ چاہیے ، ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار ، نسرین جلیل اور دیگر لوگ شامل تھے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات