ایم کیو ایم کے بہت سے لوگ بھارت سے تربیت یافتہ ہیں، 60سے 70 بھارتی تربیت یافتہ لڑکے پاکستان میں موجود ہیں، میں خود ایم کیو ایم کی ہٹ لسٹ پر ہوں

ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 24 جون 2015 23:04

ایم کیو ایم کے بہت سے لوگ بھارت سے تربیت یافتہ ہیں، 60سے 70 بھارتی تربیت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بہت سے لوگ بھارت سے تربیت یافتہ ہیں، 60سے 70 بھارتی تربیت یافتہ لڑکے پاکستان میں موجود ہیں، میں خود ایم کیو ایم کی ہٹ لسٹ پر ہوں۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقیقت حقیقت ہی ہوتی ہے، میں نے جو کہا تھا ٹھیک کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے لوگ بھارت سے تربیت لے کر آتے ہیں لیکن ایم کیو ایم والے ہر بات پر کہتے ہیں کہ یہ سب جھوٹ ہے، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے بہت سے لوگ بھارت سے تربیت لے کر آئے اور یہاں پر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی 60سے 70بھارتی تربیت یافتہ لڑکے پاکستان میں موجود ہیں جو مختلف لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں، میں خود بھی ایم کیو ایم کی ہٹ لسٹ پر ہوں اور کافی عرصہ ایم کیو ایم نے میری تصویر بھی اپنی ویب سائٹ پر لگائے رکھی۔