گرمی کے باعث ہونے والی اموات قابل افسوس ہیں: وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جون 2015 22:54

گرمی کے باعث ہونے والی اموات قابل افسوس ہیں: وزیر اعلی سندھ قائم علی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جون 2015 ء) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث ہونے والی اموات قابل افسوس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پڑنے والی ریکارڈ گرمی کے باعث ہونے والی اموات کے 4 روز بعد بالاخر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ متاثرین کا احوال جاننے کیلئے جناح ہسپتال پہنچے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہیٹ سٹروک کے باعث 4 سے 5 ہزارلوگ ہسپتال آئے۔ گرمی کے باعث ہونے والی اموات قابل افسوس ہیں۔ زیادہ تر اموات شدید گرمی کے باعث مزدور کش طبقے کے لوگوں کی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :