جنرل نصیر اللہ بابر نے ایم کیو ایم کی کافی حد تک کمر توڑ دی تھی: ریٹائرڈ میجز جنرل اطہر عباس

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جون 2015 22:45

جنرل نصیر اللہ بابر نے ایم کیو ایم کی کافی حد تک کمر توڑ دی تھی: ریٹائرڈ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جون 2015 ء) ریٹائرڈ میجز جنرل اطہر عباس کا کہنا ہے کہ جنرل نصیر اللہ بابر نے ایم کیو ایم کی کافی حد تک کمر توڑ دی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کیخلاف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے منظر عام پر لائی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سابق ڈی جی ریٹائرڈ میجز جنرل اطہر عباس کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک وقت میں آپریشن کلین اپ ہوا تھا۔ جنرل نصیر اللہ بابر نے ایم کیو ایم کی کافی حد تک کمر توڑ دی تھی تاہم جنرل مشرف ایم کیو ایم کو ایک سیاسی حقیقت سمجھتے تھے۔ ایم کیو ایم کیخلاف کاروائی پر سیاسی عزم کی کمی رہی تھی تاہم پرویز مشرف کے زمانے میں سیاسی اور عسکری عزم ایک ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :