الزامات ثابت ہوگئے تو ثابت ہوجائے گا کہ متحدہ والے ہندوستانی ہیں: خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جون 2015 21:24

الزامات ثابت ہوگئے تو ثابت ہوجائے گا کہ متحدہ والے ہندوستانی ہیں: خواجہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جون 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہوگئے تو ثابت ہوجائے گا کہ متحدہ والے ہندوستانی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کیخلاف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے منظر عام پر لائی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رقم لے کر بھارت کا ساتھ دینے والے پاکستانی نہیں ہیں ، الزامات ثابت ہوگئے تو ثابت ہوجائے گا کہ متحدہ والے ہندوستانی ہیں۔صرف تردیدوں اور ٹیبل سٹوری کہہ دینے سے جان نہیں چھوٹے گی۔ اب 1992 نہیں 2015 ہے، بیان بازی سے کام نہیں چلے گا۔ لندن میں سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :