ایم کیو ایم کیخلاف بی بی سی کی رپورٹ پر حکومت پاکستان نے نوٹس لے لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جون 2015 21:19

ایم کیو ایم کیخلاف بی بی سی کی رپورٹ پر حکومت پاکستان نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جون 2015 ء) ایم کیو ایم کیخلاف بی بی سی کی رپورٹ پر حکومت پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کیخلاف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے منظر عام پر لائی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے حکومت پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ پر حکومت کے اعلی وزراء کی جانب سے غور کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں حکومت کا باقائدہ موَقف آئندہ 24 گھنٹے میں آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس سلسلے مین برطانوی حکومت سے رابطہ کرکے موَقف اختیار کرے گی کہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں پاکستان برطانوی حکومت سے تعاون کیر رہا ہے لہذا برطانیہ سے بھی امید ہے کہ پاکستان حکومت کے ساتھ بھی تعاون کیا جائے گا۔