پالک جسم کا وزن، خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے، گلے، چھاتی کی سوزش اور درد کو دور کرنے اور کینسر جیسے موذی مرض سے بچاتی ہے، طبی ماہرین

نہری علاقے کے کاشتکار پالک رواں اور آئندہ ماہ جبکہ بارانی علاقوں میں مون سون سیزن کے بعد وتر حالت میں اس کی کاشت کریں ، محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 24 جون 2015 20:34

پالک جسم کا وزن، خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے، گلے، چھاتی کی سوزش اور ..

لاہور ۔24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) نہری علاقے کے کاشتکار پالک جولائی اگست میں جبکہ بارانی علاقوں میں مون سون سیزن کے بعد وتر حالت میں اس کی کاشت کریں ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پالک کو کھاد او رپانی کے مناسب استعمال سے سارا سال کاشت کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب پودے تین سے چار پتے نکال لیں تو گچھے اکھاڑ دیں۔

چھدرائی کرنے میں ہرگز دیر نہ کریں۔ کیونکہ دیر سے اکھاڑنے پر بچ جانے والے پودے بھی متاثر ہوں گے جس سے پیداوار بری طرح متاثر ہوگی۔ جبکہ ایک جگہ پر زیادہ تعداد میں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری بھی متاثر ہوگی جس سے کٹائی دیر سے ہونے کے ساتھ پتے چھوٹے ہونے کی وجہ سے پیداوار بھی کم ہوگی۔انہوں نے کہاکہپہلی آبپاشی بوائی کے فوراً بعد کریں۔

(جاری ہے)

یہ سرد موسم کی سبزی ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ درجہ حرارت(30تا35ڈگری سینٹی گریڈ) برداشت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔بوائی کرنے کے ایک ماہ بعد گوڈی کرنے سے جڑی بوٹیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ہر کٹائی کے بعد گوڈی کرنے سے جڑی بوٹیوں سے پاک پتے حاصل ہوں گے جن کی مارکیٹ میں زیادہ قیمت ملے گی۔ سیاہ دھبوں کی بیماری اور پچھیتا جھلساؤ اہم بیماریاں ہیں۔

فصل پر حملہ آور ہونے والے کیڑے سست تیلا اور امریکن سنڈی ہیں۔پتوں کو کاٹ کر چھوٹی چھوٹی گچھیاں بنالی جاتی ہیں ۔ اُن گچھیوں کو سایہ دار جگہ پر گیلے ٹاٹ کے نیچے رکھیں تاکہ منڈی پہنچنے تک پتوں کا رنگ اور تازگی برقرار رہے۔ انہوں نے کہاکہ بوائی کرنے کے ایک ماہ بعد گوڈی کرنے سے جڑی بوٹیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ہر کٹائی کے بعد گوڈی کرنے سے جڑی بوٹیوں سے پاک پتے حاصل ہوں گے جن کی مارکیٹ میں زیادہ قیمت ملے گی۔

سیاہ دھبوں کی بیماری اور پچھیتا جھلساؤ اہم بیماریاں ہیں۔ فصل پر حملہ آور ہونے والے کیڑے سست تیلا اور امریکن سنڈی ہیں۔پتوں کو کاٹ کر چھوٹی چھوٹی گچھیاں بنالی جاتی ہیں ۔ اُن گچھیوں کو سایہ دار جگہ پر گیلے ٹاٹ کے نیچے رکھیں تاکہ منڈی پہنچنے تک پتوں کا رنگ اور تازگی برقرار رہے۔طبی ماہرین کے مطابق پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے مقبول سبزی ہے۔ طبی اعتبار سے پالک جسم کا وزن، خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے، گلے، چھاتی کی سوزش اور درد کو دور کرنے اور کینسر جیسے موذی مرض سے بچاتی ہے۔ پالک کی کاشت کے لئے معتدل سے سرد موسم کی ضرورت ہوتی ہے۔ پتوں کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے سرد مرطوب آ ب و ہوا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :