ایم کیو ایم پر بی بی سی کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے : سراج الحق

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جون 2015 20:30

ایم کیو ایم پر بی بی سی کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جون 2015 ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پر بی بی سی کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کیخلاف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے منظر عام پر لائی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر بی بی سی کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

کراچی میں بھارتی وارداتوں کو بے نقاب کیا جانا چاہیئے تھا۔ ملک کا معاشی شہ رگ دشمنوں کے نرغے میں چلا گیا تھا لیکن حکمرانوں نے ذاتی مفادات کیلئے اپنی آنکھیں، کان اور زبانیں بند کیے رکھیں۔ ملک دشمنوں کیخلاف اب بھی کاروائی نہ کی گئی تو یہ ملک دشمنی ہوگی۔