ہار چوری کا معاملہ: یوسف رضا گیلانی کیخلاف استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ، مزید مہلت نہیں دینگے: ایف آئی اے

بدھ 24 جون 2015 13:38

ہار چوری کا معاملہ: یوسف رضا گیلانی کیخلاف استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون2015ء) ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ترک خاتون اول کے ہار چوری کے معاملے میں عدالتی حکم پر ایف آئی آر کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق ترک خاتون اول کے ہار چوری کے معاملے میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کیخلاف خیانت مجرمانہ کے تحت کریمنل کمپلینٹ بھی تیار ہو چکی ہے۔ استغاثہ کیلئے آج سپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو اب مزید مہلت نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :