Live Updates

جتنا چندہ عمران خان کو ملتا ہے مجھے ملتا تو انتخابی نتائج کچھ اور ہوتے ‘ نوا زشریف اور آصف زرداری اکتوبر سے نئے آرمی چیف کا نام لیں گے ‘جتنے ٹارگٹ کلر آصف زرداری کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں ‘ جمہوریت کو اتنا رسوا ہوتے پہلے کبھی نہیں دیکھا ‘ خورشید شاہ مجبور شاہ ہیں ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت

منگل 23 جون 2015 23:14

جتنا چندہ عمران خان کو ملتا ہے مجھے ملتا تو انتخابی نتائج کچھ اور ہوتے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جتنا چندہ عمران خان کو ملتا ہے اگر مجھے ملتا تو انتخابی نتائج کچھ اور ہوتے ‘ نوا زشریف اور آصف زرداری اکتوبر سے نئے آرمی چیف کا نام لیں گے ‘جتنے ٹارگٹ کلر آصف زرداری کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں ‘ جمہوریت کو اتنا رسوا ہوتے پہلے کبھی نہیں دیکھا جتنا اب ہو رہی ہے ‘ خورشید شاہ مجبور شاہ ہیں ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو گلگت بلتستان میں انتخابات سے 3 سے 4 ماہ قبل جانا چاہیے تھا اگر یہ اس وقت میری بات مان لیتے تو نتائج ضرور بدل جاتے۔ شیخ رشید نے کہاکہ اب بھی اگر بلدیاتی انتخابات میں عمران اور ہم ایک نہ ہوئے تو پھر نقصان اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جتنا چندہ عمران خان کو ملتا ہے اگر مجھے ملتا تو عام انتخابات سے لے کر اب تک ہونے والے تمام انتخابات میں نتائج کچھ اور ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت نواز شریف اور آصف زرداری دونوں مشکل میں ہیں یہ اکتوبر سے نئے آرمی چیف کا نام لیں گے۔ آصف زرداری سندھ میں ڈنڈے کے زور پر حکومت کر رہا ہے جتنے ٹارگٹ کلر اس کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادھر غریب عوام گرمی سے مر رہی ہے اور اسمبلی ہال میں ایئر کنڈیشنر چل رہے ہیں میں نے جب ایئر کنڈیشنر بند کرنے کا کہا تو تمام ارکان نے شور مچایا کہ ہم مر جائیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات