سابق صدر آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

3گواہان کو طلب کرنے کی درخواست پر فیصلہ 26جون تک محفوظ

منگل 23 جون 2015 22:57

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت 6 جولائی تک ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 6 جولائی جبکہ تین گواہان کو طلب کرنے کی درخواست کا فیصلہ 26جون تک محفوظ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے کی،سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنھوں نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ریفرنس کے تین گواہان کی شہادت قلمبند نہیں کی گئی عدالت ان گواہان کو طلب کرے جس پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،جو26جون کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :