پورٹ قاسم پر10کھرب 19ارب کی اسمگلنگ کاانکشاف

ایف بی اّر مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے جسکے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا، ذرائع

منگل 23 جون 2015 22:33

پورٹ قاسم پر10کھرب 19ارب کی اسمگلنگ کاانکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) ایف بی اّر کے ماتحت ادارے کسٹمزڈپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے پورٹ قاسم پر 1019ارب روپے کی اسمگلنگ کاانکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں’ دستیاب دستاویزکے مطابق ایف بی اّرکو بذریعہ ای میل پورٹ قاسم پر ہونیوالی اسمگلنگ کے حوالے سے موصول ہونیوالی رپورٹ میں کسٹمز کے بعض حکام کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جنکی ملی بھگت سے یہ اسمگلنگ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ثبوت کے طور پرکچھ گْڈز ڈکلیئریشن نمبر بھی فراہم کئے گئے ہیں اورایف بی اّرسے کہاگیاکہ ان کیسوں کی ہی اگرتحقیقات کرلی جائیں توبہت سے شواہدمل جائینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکام کی ملی بھگت سے ہونیوالی سمگلنگ سے ایف بی اّرکوریونیوکی مدمیں اربوں روپے کانقصان ہورہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی اّر مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے جسکے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائیگا اس سے قبل بھی ایف بی اّر کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی مرتب متعارف کروائی گئی اوراس کیلئے خصوصی ٹاسک فورس اور ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں جواسمگلروں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں