سری لنکا نے جے ایف 17 تھنڈر کے پہلے غیر ملکی خریدار ہونے کی تردید کردی

پاکستان اور چین دونوں نے لڑاکا جیٹ طیاروں کی دستیابی ظاہر کی ہے ٗ ترجمان سری لنکن فیصلہ

منگل 23 جون 2015 22:09

سری لنکا نے جے ایف 17 تھنڈر کے پہلے غیر ملکی خریدار ہونے کی تردید کردی

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) سری لنکا نے پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکا تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے پہلے غیر ملکی خریدار ہونے کی رپورٹوں کی تردید کردی۔ سری لنکن اخبار’’ڈیلی مرر‘‘ کے مطابق سری لنکا نے کہاکہ غیر ملکی میڈیا میں آنے والی اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں کہ سری لنکا جے ایف تھنڈر کا پہلا غیر ملکی خریدار بن رہا ہے۔

سری لنکا فضائیہ نے لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سرلنکن فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر گھیان سنیورانتھنے نے اخبار کو بتایا کہ پاکستان اور چین دونوں نے لڑاکا جیٹ طیاروں کی دستیابی ظاہر کی ہے اور اور طیاروں کی دستیابی کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ تاہم سری لنکن فضائیہ نے ان کی خریداری پر کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا۔

تائیوان کے اخبار ’’چائنہ ٹائمز‘‘ گروپ کی نیوز ویب سائٹ اور کچھ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ کیا گیا کہ سری لنکا جے ایف تھنڈریا خوفناک ڈریگن یا FC1-Xiaolong کے طور پر معروف طیارہ حاصل کرنے والا پہلا غیر ملکی ملک بن جائے گا۔ تاہم سری لنکن فضائیہ کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ایسی تمام خبروں کی تردید کردی۔

متعلقہ عنوان :